عشق آباد، ۱۲ مِی 2016 (نیوز سنٹرل ایشیا) — اسلامی ترقیاتی بینک نے حال ھی میں ٹاپی (ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا گیس پایپ لاین) کی مالی معاونت پر آمادگی ظاھر کی جو کہ خطے کے لیے خوش آیند ھے –
صدر بردی محمدوف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران اسلامی ترقیاتی بینک اور ترکمنستان نے دو دستاویزات پر دستخط کیے ۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر دفتر جدہ میں ۳ مِی ۲۰۱۶ کو ہونے والی تقریب میں ایک یاد داشت دسختط کی گٰی جس کے تحت بنیادی ڈھانچے سے متعلق آٹھ پرہجیکٹ بینک کے تعاون سے ترکمانستان مین تعمیر کیے جاییں گے۔ اس کے علاوہ ترکمانستان کی سارکاری کمپنی ترکمینگاز اور اسلامی بینک کے درمیان ٹاپی میں تعاون پر بھی یادداشت دستخط کی گیی۔
ایشین ترقیاتی بینک کے بعد اسلامی ترقیاتی دوسرا بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جو ٹاپی میں شمولیت پر آمادہ ہو گیا ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کی اعلیِ ترین ساکھ اور اس کے ماہرین کی بے مثال ٹیم روایتی طور پر کیی ملکوں کے کے مالیاتی اداروں کے لٗے نشان راہ کا کام کرتے ہیں۔ سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے قومی ترقیاتی فنڈ عموماٰ اسلامی ترقیاتی بینک کے منظورشدہ منصوبوں میں بخوشی شمولیت اختیار کرتے ہیں۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے بعض ذیلی ادارے ایسے ہیں جو نجی شعبے کے فروغ کے لیے مختص ہیں۔ ان اداروں کی مدد سے افغانستان میں ٹاپی کے روٹ کے ساتھ ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں جو مقامی آبادی کے لیے مفید ہوں اور ٹاپی کی حفاظت کی قدرتی ضمانت ثابت ہوں۔